وزیراعظم کی صدارت میں ن لیگ کا مشاورتی اجلاس

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ن لیگ کامشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی فیصلےکاانتظارنہیں، ہمیں عوام نےفیصلوں کےانتظارکیلئےنہیں کام کرنےکیلئے منتخب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں اپنا کام کررہاہوں اور کرتارہوں گا،کل جو بھی فیصلہ آئےگا، انشااللہ بہترہوگا، عام انتخابات وقت پر2018 میں ہوں گے، مسلم لیگ ن عوام کےمفاد میں جو ممکن ہوا کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی نے 9 برسوں میں کوئی کام نہیں کیا، سندھ میں صوبائی حکومت نے جوکام کرنے تھے وہ مرکز کررہاہے۔

مشاورتی اجلاس میں ن لیگی قائدین کا کہنا تھا کہ زرداری ٹولے نے سندھی عوام کوجکڑرکھاہے، زرداری ٹولے نے کرپشن کے سوا کوئی کام نہیں کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں