وزیراعظم کب تک کرپشن کی حمایت کرتے رہیں گے،انہیں کرپٹ افسران کی حمایت نہیں کرنی چاہیے. خورشید شاہ

اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہےاور وہ کرپٹ افسروں کی حمایت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا وفاقی وزیرریاض پیرزادہ کے استعفےپرتبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم کب تک کرپشن کی حمایت کرتے رہیں گے؟انہیں کرپٹ افسروں کی حمایت نہیں کرنی چاہئے۔

انہوں نے مز ید کہا کہ پاناما کیس میں وزیراعظم صادق و امین نظر نہیں آتے،وزیراعظم خود پاناما میں ملوث ہیں،کرپشن کیسے روکیں گے؟۔

اپوزیشن لیڈرکا بھارتی اسٹیل ٹائیکون سجن جندل کی ملاقات کے بارے میں کہنا تھا کہ چھپ کر ملاقات کرنا وزیراعظم کا پرانا وطیرہ ہے،قوم کو ملاقات سے متعلق آگاہ کیا جائے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا وزیراعظم کا ہندوستان میں کاروبار ہے،وزیراعظم کے محب وطن ہونے پر شکوک وشہبات پیدا ہوگئے ہیں،اپنے آپ کو محب وطن ثابت کرنا وزیراعظم کیلئے مشکل ہوگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں