وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو خطےکی صورتحال سے آگاہ کیا۔

اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان 7 اگست کو بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں  بھارتی اقدامات اور مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بات چیت کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں