وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی  اے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان نے بھارتی اقدامات اور مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بھی بات چیت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں