وزیراعظم نوازشریف کی روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات

آستانہ:روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اور شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے پر مبارکباد پیش کی.
قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک رہنماؤں سے وزیراعظم نوازشریف نے ملاقتیں کیں اور خطے کی صورتحال پر بات چیت بھی کی.
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے نوازشریف کو شنگھائی تعاون کونسل کا مستقل رکن بننے کی مبارکباد پیش کی جب کہ مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔
اس سے قبل وزیراعظم نواشریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹانیو گوٹیرس، بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں