وزیراعظم نوازشریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی

وزیراعظم نوازشریف جمعرات 15جون کو پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔
وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت لاہور میں آئینی اور قانونی ماہرین کا اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم 15جون کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے، ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی وزیراعظم آفس سے رابطے میں تھی اور اب تحقیقاتی ٹیم نے وزیراعظم نوازشریف کو سمن جاری کردیا ہے جس کے بعد وزیراعظم جمعرات کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر سوالات کے جواب دیں گے۔
سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل نا قرار دیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ایف آئی اے كے ایڈیشنل ڈائریکٹر واجد ضیاء کی سربراہی میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنائی گئی جس میں اسٹیٹ بینک كے عامر عزیز، ایس ای سی پی کے بلال رسول، نیب كے عرفان نعیم منگی، آئی ایس آئی كے بریگیڈیئر نعمان سعید اور ایم آئی سے بریگیڈیئر كامران خورشید شامل ہیں جب کہ جے آئی ٹی دوماہ میں تحقیقات مکمل کرے گی اور ہر دو ہفتے بعد بنچ کے سامنے رپورٹ پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کے صاحب زادے حسن نواز2 بار اور حسین نواز5 بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں جس میں ان سے کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں