وزیراعظم نوازشریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں وزیر اعظم نواز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹانیو گوٹیرس سے ملاقات ہوئی ہے ملاقات کے دوران خطے میں قیام امن اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو کشمیر میں جاری بھارتی مظالم، اور خطے میں بھارتی انتہا پسندی کے حوالے سے بھی اگاہ کیا
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنٹانیو گوٹیرس کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان سے ملاقات انتہائی اہم تھی لیکن ملاقات سےمتعلق تفصیلات بتانے سے معزرت کی.
واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آستانہ میں موجود ہیں اور اپنے اس دورے کے دوران ان کی کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں طے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں