وزیراعظم نوازشریف دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ

اسلام آباد: خلیجی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب کے 2 روزے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم خلیجی ممالک میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر سعودی عرب کے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے اور خطے میں کشیدگی میں کمی کے لئے تجاویز بھی دیں گے۔ اگر اس ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی تو وزیراعظم نوازشریف قطر کا دورہ بھی کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں