ن کی جنون پر تنقید

ن لیگ کے رہنماؤں نے آج پھر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران اور ان کی پارٹی نااہل ہونے جارہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ کہاں نوازشریف اور کہاں عمران خان،عمران خان تو نااہل ہونے جارہے ہیں، ان کی پارٹی بھی نااہل ہونے جارہی ہے۔
دانیال عزیز نے سوال اٹھایا کہ کیسے راتوں رات دنیا بھر سے پی ٹی آئی کو فنڈنگ ہونے لگی، پی ٹی آئی کی سیاسی حیثیت کیسے اچانک بڑھ گئی ؟
دانیال عزیز کا یہ بھی کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کو گمنام لوگوں کی جانب سے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں، جو خود کو سونامی خان کہتے تھے وہ آج بھاگ گئے ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ نوازشریف نے شیر کی طرح سینہ تان نہ صرف اپنی تلاشی دی بلکہ اپنی تین نسلوں کا احتساب کروایا.
انہوں نے کہا کہ خان صاحب ابھی تو آغاز ہے ابھی سے آپ بھاگ رہے ہیں،یہ ایسے ہی بھاگ رہے ہیں جیسے بکری شیر کے آگے بھاگ رہی ہوتی ہے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک جھوٹ بولو گے تو سو بولنا پڑیں گے، آپ کی تلاشی ہوکر رہے گی ، ہمیں پتا ہے آپ اپنے بچوں کی تلاشی نہیں دے سکیں گے، تلاشی لینے والے کو تلاشی دینا پڑرہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں