ن لیگ جے آئی ٹی پر الزامات لگا کر سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے.اعتزازاحسن

سینیٹر اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات بند کمرے کی بجائے اوپن ہونی چاہیے. جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوششیں ناکام ہو جائیگی.
یہ لوگ گالی گلوچ پر اتر آئے اور گالم گلوچ بریگیڈ کیمروں کے سامنے گالیاں دیتا رہتا ہے۔
لاہورہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراز احسن کا کہنا تھا کہ تین ماہ سے یہ سن سن کر کان پک گئے کہ نواز شریف نے تین نسلوں کا حساب دیا ہے۔ اگلے 5 سال تک بھی یہی بات سنتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات ثابت ہوگئی کہ ن لیگ کے پاس قطری خط کے سوا کوئی جواب نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی یہ بتائے کہ ان کے پاس لاہور میں 250 ایکڑ زمین کہاں سے آئی، لندن میں فلیٹ کس طرح خریدے ؟
اعتزاز احسن نے کہا کہ حسین نواز کو گھنٹوں بٹھانے کی ضرورت نہیں ڈیڑھ گھنٹے میں سارا معاملہ حل ہوجائے گا مگر ن لیگ جے آئی ٹی پر الزامات لگا کر سپریم کورٹ کے بنچ اور جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔
اعتزاز احسن نے قومی اسمبلی کے احاطے میں شیخ رشید کے ساتھ پیش آنیوالے واقعہ کی بھی مذمت کی اور اسے ن لیگ کی طرف سے منظم ڈرامہ قراردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں