ن لیگی رہنما کی جے آئی ٹی کو دھمکیاں

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ احتساب لینے والوں ہم تمہارا یوم حساب بنادیں گے، تم جس کااحتساب کر رہے ہو وہ نوازشریف کا بیٹاہے۔
کراچی میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہم نے چھوڑنا نہیں تم کو آج حاضر سروس ہو کل ریٹائر ہوجاؤ گے، ہم تمہارے بچوں اور خاندان کے لیے پاکستان کی زمین تنگ کردیں گے ۔
رہنماپی ٹی آئی اسد عمرنے نہال ہاشمی کی تقریر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر نہال ہاشمی نے پاناما کیس میں قائم جے آئی ٹی کو دھمکیاں دیں، چودھری نثار کب نہال ہاشمی کی گرفتاری کا حکم دیں گے۔
سینیٹر نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا ہر دور میں احتساب ہوتا رہا ہے ، احتساب کے نام پر انتقام نہیں ہونا چاہیے
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کچھ لوگ آئین اور جمہوریت کے خلاف ہیں،کچھ لوگ پاکستان کو آگے نہیں جانے دینا چاہتے ،جب پاکستان ترقی کرتا ہے ایسا مائنڈ سیٹ آجاتا ہے جو پاکستان کو پیچھے لےجانا چاہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں