ن لیگیوں کو اپنا انجام دیکھ کر پاگل پن کے دورے شروع ہو گئے ہیں. اعجاز چوہدری

لاہور۔( ) تحریک انصا ف کے سینئر مرکزی رہنمااعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ(ن) لیگ کے تنخواہ دار دربایوں نہال ہاشمی ، دانیال عزیز ، طلال چوہدری ، خواجہ سعد رفیق اور حنیف عباسی کو اپنا آخری عبرتناک انجام قریب آنے پر پاگل پن کے دورے پڑنا شروع ہو چکے ہیں، نہال ہاشمی کی طرف سے سپریم کورٹ کے ججز کو سرے عام دھمکیاں دینا قابل مذ مت ہے سپریم کورٹ فوری ایکشن لے ،
چوہدری نثار میں اگر تھوڑی سے شر م باقی ہو تو ا س گھٹیا حرکت پر نہال ہاشمی کو فور ی گرفتار کریں،ایسے اوچھے ہتکنڈوں سے درباری نواز شریف کو نہیں بچا سکتے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی کرپشن آصف زرداری سے شروع ہو کر نواز شریف پر ختم ہوتی ہے ،ملک کا موجودہ اور سابقہ علی بابا چالیس چوروں کے ٹولے نے آپس میں اتحاد کر رکھا ہے، ملک وقوم آج اربوں روپے کی مقروض ہے جبکہ گاؤں گاؤں اور قریہ قریہ میں غریب لوگ بنیادی سہولتوں کیلئے ترس رہے ہیں۔پاکستان جیسے غریب ملک کے وسائل لوٹ کر باہر محلات بنائے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ زرداری مافیا تنہائی کا شکار ہو چکا ہے ،پیپلز پارٹی اندروان سندھ تک محدو ہو کر رہ گئی ہے ،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتیں عمران خا ن کی مقبولیت سے خوف زادہ ہو چکے ہیں ، تحریک انصاف ایک بڑی اورسب سے زیادہ سٹریٹ پاور رکھنے والی جماعت ہے، حکمرانوں کو آئین و قانون کا پابند بنائیں گے ،اب حکمرانوں کے پاس احتساب سے فرار کا کوئی راستہ نہیں بچا۔ پانا مہ ایک سکینڈل نہیں حکمرانوں کیخلاف کرپشن ، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کا ثبوت ہے، حکمران بوکھلاہٹ کا شکار اور دباؤ میں ہیں ، جے آئی ٹی ممبران پراعتراز (ن) کی جانب سے دباؤ ڈالناکا بہانہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں