نیوی چیف نے فخر زمان کو پاکستان نیوی کا فخر قرار دے دیا

نیوز ویوز (اسلام آباد) فخر زمان کی اننگز نے جہاں پاکستان کو چمپئینز ٹرافی کے فائنل میں فتح سے ہمکنار کر دیا وہاں پاکستان نیوی کے سربراہ نے بھی فخر کو پاکستان نیوی کا فخر قرار دے دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے قومی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی فخر زمان کو بھی مبارکباد دی۔

ایڈمرل ذکا اللہ نے خاص طور پر فخر زمان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستان نیوی کو فخر زمان پر فخر ہے جو 7 سال تک پاکستان نیوی کی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں