نیوز گیٹ:ایک کے بعد ایک کلین چٹ

نیوز ویوز (ایکسکلوسیو): حکومت نیوز گیٹ میں ملوث تمامکرداروں کو ایک کے بعد ایک کلین چٹ دے رہی ہے۔ راو تحسین نے بھی اپنی برطرفی کو چیلنج کر دیا ہےاور ان کے اس اقدام کو اہم حکومتی عہدے داروں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ متنازعہ خبر کی اشاعت میں ملوث تین میں سے دو کردار سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور سابق مشیر طارق فاطمی کے خلاف فیصلہ آنے کے باوجود دونوں حکومت کے شانہ بشانہ ہیں۔ اس سے پہلے حکومت نے نہ چاہتے ہوئے ڈان لیکس کی انکوائری کرائی اور خاصی تاخیر سے اس کا اعلان کیا۔ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں طارق فاطمی اور راو تحسین کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا جبکہ پرویز رشید سے پہلے ہی وزارت لے لی گئی تھی۔

ناقدین کا کہنا ہےکہ حکومت نے دباو کے تحت ڈان لیکس کی انکوائری کرائی۔ ایک وزیر، ایک مشیر اور ایک بیورو کریٹ کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔تینوں افراد کے خلاف دکھاوے کی رسمی کارروائی کی گئیجبکہ یہ حکومت سے ایک دن بھی دور نہ رہے۔

پرویز رشید اور طارق فاطمی حکومتی امور میں پیش پیش ہیں جبکہ راو تحسین سرکاری ملازم ہونے کی وجہ سے قدرے فاصلے پر ہیں۔راو تحسین پہلے ہی دن سے خود کو بے قصور قرار دے رہے تھے۔ ان کا موقف ہے کہ وہ تو سرے سے ہی اس معاملے میں ملوث نہیں جب پرویز رشید اور طارق فاطمی کو حکومتی قربت حاصل ہے تو پھر ان کا کیا جرم ہے۔۔؟

اب راو تحسین نے کلین چٹ کے حاصل کرنے کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں