نیب نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کو طلب کرلیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) ؛نیب نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کو 17 مئی کو طلب کر لیا ہے ۔ڈاکٹر مجاہدکامران کےخلاف اپنے 8 سالا دور کے دوران غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات چل رہی ہیں۔

نیب نے رفیق علوی کی درخواست پر تحقیقات کا دائرہ بڑھاتے ہوئے مجاہد کامران کو طلبی کا نوٹس بھیجوادیا ہے ۔
واضح رہے کے پنجاب یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر لگانے کے لئے گورنر کو بھیجی گئی سمری میں ڈاکٹر مجاہد کامران کا نام بھی موجود ہے ۔اور ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مجاہد کامران وائس چانسلر شپ کے لئے مظبوط امیدوار ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں