نیب لاہور نے ماڈل ہاؤسنگ انکلیو کے نام پر عوام سے اربوں روپے کا فراڈ بے نقاب کر دیا

نیوزویوز:(لاہور) چیف ایگزیکٹو ماڈل ہاؤسنگ انکلیو ملزم فرحان چیمہ دیگر ڈائریکٹرز کے ہمراہ دھوکہ دہی کے الزام میں غیرقانونی فائلیں فروخت کرتے ہوئے دفتر سے رنگے ہاتھوں گرفتار: ملزمان نے ماڈل ہاؤسنگ انکلیو کو نہ تو ایل ڈی اے سے منظور کروایا نہ ہی ملزمان کے پاس منظور شدہ Lay Out Plan تھا: ملزمان نے محض چند کنال زمین کی ملکیت پر عوام سے اربوں روپے کے پلاٹس کی بوگس فائلیں فروخت کیں: ملزم فرحان ساتھی ڈائریکٹرز کی ملی بھگت سے اشتہارات کی مدد سے غیر قانونی سوسائٹی کے نام پر اربوں روپے بٹورتا رہا:ملزمان نے رعائتی واؤچر کے نام پر سینکڑوں لوگوں کو دھوکہ دیا:ملزم فرحان چیمہ کے بیرون ملک فرار ہونے کے خدشہ پر ملزم کی گرفتاری عمل میں لائ گئ.: گرفتاری کے بعد ملزمان سے عوام کی لوٹی گئ مکمل رقم برآمد کروائ جائے گی:نیب لاہور تمام ملزمان کو حصول ریمانڈ کیلیے کل احتساب عدالت کے روبرو پیش کرے گا:دوران ریمانڈ ملزمان سے غبن کی رقوم کے حوالے سے مزیدانکشافات کی توقع ہے:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں