نہال ہاشمی کے بیان سے شریف فیملی کا کو تعلق نہیں. مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سینیٹر نہال ہاشمی کا بیان انتہائی افسوسناک، قابل مذمت اور غیر ذمہ دارانہ ہے، نہال ہاشمی کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے اور اس سے مسلم لیگ (ن) اور شریف خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف احتساب پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور وہ تو عدلیہ کے سامنے اپنی تین نسلوں کا احتساب پیش کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراؑعظم نواز شریف نے نہال ہاشمی کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں طلب کر کے بیان کی وضاحت طلب کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں