نہال ہاشمی ن لیگ سے فارغ.

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے پارٹی پالیسی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نہال ہاشمی کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نیشنل ایتھکس اینڈ ڈسپلن کمیٹی کے کنوینرراجہ ظفر الحق کے مطابق کمیٹی نے نہال ہاشمی سے متعلق اپنی رپورٹ اورسفارشات پارٹی صدر نوازشریف کو بھجوا دیں جس میں بتایا گیا ہے کہ نہال ہاشمی کی تقریر متنازع تھی اور انہوں نے اپنی تقریر میں پارٹی ڈسپلن و پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے اس لئے نہال ہاشمی کو پارٹی سے نکال دیا جائے.
راجہ ظفرالحق کے مطابق نواشریف نے کمیٹی کی متفقہ سفارشات کو منظور کرتے ہوئے نہال ہاشمی کو پارٹی سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ نہال ہاشمی کو ان کی متنازع تقریر پر سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کی تھی ، ابتدا میں انہوں نے استعفیٰ جمع بھی کرادیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے چیرمین سینیٹ سے استعفیٰ نامنظور کرنے کی استدعا کی تھی جس پر انہیں استعفیٰ واپس کردیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں