نہال ہاشمی سپریم کورٹ میں پیش

اسلام آباد: وزیر اعظم کے گھر والوں سے تفتیش پر متنازع تقریر کرنے کی پاداش میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی سپریم کورٹ کے روبرو پیش ہوگئے ہیں۔
گز شتہ روز لیک ہونے والی ویڈیومیں مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے عدلیہ اور جے آئی ٹی کے خلاف اشتعال انگیزتقریر کی تھی، جس پرسپریم کورٹ نے انہیں طلب کیا تھا۔ آج نہال ہاشمی سپریم کورٹ پہنچے لیکن انہوں نے میڈیا سے بات نہیں کی تاہم وہ خود بھی مطمئن دکھائی دے رہے تھے۔
واضح رہے کہ سینیٹر نہال ہاشمی نے 28 مئی کو یوم تکبیر کی مناسبت سے منعقد ایک تقریب کے دوران جوشیلے انداز میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو لوگ وزیراعظم نواز شریف کا احستاب کر رہے ہیں وہ کل ریٹائر ہو جائیں گے اور پھر ہم ان پر اور ان کے اہلخانہ پر پاکستان کی زمین تنگ کر دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں