نومولود بچوں کے اوپر سے چھلا نگیں لگانے عجیب و غریب تہوار

نیوز ویوز(میڈرڈ): ماں باپ کو تو اپنے بچے جان سے پیارے ہوتے ہیں اور وہ ان پر درد و تکلیف کا سایہ بھی نہیں پڑنے دیتے مگرلیکن اسپین میں تو چھوٹے بچوں کے اوپر سے چھلانگیں لگائی جاتی ہیں۔

جی ہاں، اسپین کے شہر برگوس میں شیر خوار بچوں کے اوپر سے چھلانگیں لگانے کا سالانہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں گزشتہ ایک برس کے دوران پیدا ہونے والے بچوں کوخصوصی طور پر لایا گیا۔

ننھے منے بچوں کو بیچ سڑک پر بچھے گدّوں پر لٹایا گیا اور پیلے رنگ کے روایتی لباس پہنے افرادنے ایک کے بعد ایک ان کے اوپر سے چھلانگیں لگائیں۔ ان کے مطابق یہ چیز بچوں کی مستقبل کی صحت اور نشونما کے لئے بہت ضروری ہے۔

ہر سال منعقد کیے جانے والے اس تہوار میں سینکڑوں مقامی افرادنے جو ش و خروش سے شرکت کی جبکہ اس موقع پر میوزک اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ صدیوں پرانے اس روایتی تہوار کا آغاز 1621 میں کیا گیا تھا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں