نوجوان نسل کو دہشتگردی کے نظریات سے بچانا ایک جیلنج ہے.ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے نظریات ہماری نوجوان نسل کو ہدف بنا رہے ہیں جب کہ داعش کی نوجوانوں میں سرایت روکنے کا چیلنج درپیش ہے۔
اسلام آباد میں انتہاپسندی کو مسترد کرنے میں نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ انتہاپسندی کو مسترد کرنے میں نوجوان نسل کے کردار پر سیمینار ردالفساد آپریشن کا حصہ ہے، آپریشن ردالفساد کا مقصد پہلے سے کیے گئے تمام فوجی آپریشنز کی کامیابیوں کو مستحکم بنانا اور معاشرے سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا داہشت گردی کے نظریات ہماری نوجوان نسل کو ہدف بنا رہے ہیں، داعش کی نوجوانوں میں سرایت روکنے کا چیلنج درپیش ہے لہذا ایسی صورتحال میں نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنے کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے جب کہ نوجوانوں کو اس خطرے سے بچانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز میں ملنے والی کامیابیاں نوجوانوں کی مرہون منت ہیں، دہشت گردی کے خلاف قربانیوں میں 90 فیصد حصہ نوجوان سپاہیوں و افسروں کا ہے، جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جب کہ نوجوان افسروں و سپاہیوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں