نواز شریف کی جے آئی ٹی کی تحقیقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

میرے تمام تر اساسوں کی تفصیل پہلے ہی تمام اداروں کے پاس موجود ہے.
آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل ہے.میں نے ایک ایک پائی کا حساب دے دیا ہے. میرا احتساب 1936 میری پیدائش سے پہلے شروع ہوا ہے . ہمارا احتساب ہر دور میں ہوا میری نسلوں تک کا احتساب چل رہا ہے.
ہم نے اپنے دور حکومت میں خود کو احتساب کے لیے پیش کر دیا ہے
میرے مخالفین تمام کوششوں کے باوجود میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں لا سکے.
یہ جو کچھ ہو رہا ہے اس کا سرکاری خزانے سے کوئی لین دین نہیں ہے نہ ہی یہ کرپشن کا کیس ہیں.
چند دن میں فیصلہ آ جائے گا پھر ایک بڑی عدالت عوام کی جے آئی ٹی ہے. میں اور میرا خاندان سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے سامنے بھی سرخرو ہوں گے اور عوام کی عدالت میں بھی.
وزیراعظم نوازشریف میڈیا کے سوالوں کا جواب دیے بغیر ہی واپس چلے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں