نواز شریف کسی آمر سے کم نہیں ہیں. شرجیل میمن

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی سوچ کسی آمر سے کم نہیں ہے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت تمام میئرز کے پاس اختیارات ہونے چاہئیں اور میئر کراچی اختیارات کے حوالے سے بیان بازی کے بجائے حکومت سے مل کر بات کریں تو معاملات حل ہو جائیں گے۔
وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کی سوچ کسی ڈکٹیٹر سے کم نہیں ہے، جمہوریت کا چولہ پہنے وزیراعظم کی سوچ آمر کی عکاس ہے۔
چودھری نثار کے بارے میں شرجیل میمن نے کہا کہ چودھری نثار پاکستان کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں