نواز الدین صدیقی کا سوشل میڈیا پر مزہبی ہم آہنگی کا پیغام

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت اور بعض سخت گیر ہندو تنظیموں کی جارحانہ مہم کے دوران بالی وڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹر کے ذریعے مذہبی ہم آہنگی کا ایک پیغام دیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ وہ صرف اور صرف ایک فنکار ہیں۔

ایک ویڈیو پیغام میں نوازالدین یکے بعد دیگرے کئی پلے کارڈز لیے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جس میں سے ایک میں لکھا ہوا ہے: ‘ہائے میں نوازالدین صدیقی ہوں۔’ پھر دوسرے میں لکھا ہے ‘جب میں نے اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا تو میں نے پایا۔

اور پھر وہ ایک ہندو کی شکل میں دکھائی دیتے ہیں اور ان کے ہاتھ میں جو پلے کارڈ ہے اس پر لکھا ہے ‘میں 16.66 فیصد ہندو ہوں۔’

اسی طرح ایک دوسری تصویر میں وہ مسلم کے طورپر سامنے آتے ہیں اور اس پر لکھا ہے کہ ‘میں 16.66 فیصد مسلم ہوں۔’


اسی طرح نوازالدین سکھ، عیسائی اور بودھ مذہب کے بھیس میں 16.66 فیصد کا پلے کارڈ لیے نظر آتے ہیں۔

اس کے ساتھ ایک پلے کارڈ میں لکھا ہے کہ دنیا کے بچے ہوئے تمام مذاہب کا ان میں 16.66 فی صد حصہ ہے

آخر میں پلے کارڈ پر لکھا ہو ہے: ‘میں نے جب اپنی روح سے سوال کیا تو مجھے پتہ چلا کہ ۔۔۔ میں صد فی صد صرف فنکار ہوں۔’

یہ پیغام انھوں نے ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تعلقات تلخ ہو رہے ہیں اور ہندو گئو رکشک ملک میں جگہ جگہ مویشیوں کے مسلم تاجروں، ٹرانسپورٹروں اور مویشی مالکوں پر حملے کر رہے ہیں۔

کجھ عرصے پہلے نواز ہندوؤں کے ایک تہوار کے دوران روایتی رام لیلا میں سٹیج پر رامائن کے ایک کرار کو ادا کرنے والے تھے لیکن انھیں بعض ہندو تنظیموں نے یہ کردار ادا کرنے سے یہ کہہ کر روک دیا تھا کہ یہ کردار مسلمان نہیں ادا کر سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں