نوازشریف کو اڈیالا میں دیکھ رہا ہوں،عمران خان

نیوز ویوز (ایبٹ آباد)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جو کچھ جے آئی ٹی میں ہورہا ہے اس کا اندازہ شریف خاندان کی شکلیں دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے،ہم سیاست نہیں مافیا کے خلاف جہاد کررہے ہیں،میں نوازشریف کواڈیالاجیل میں دیکھ رہا ہوں۔ایبٹ آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران عمران خا ن نے کہا کہ قوم کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ جس دن کا انتظار تھا وہ آچکا ہے، زبردست میچ ہونے جا رہا ہے،زرداری کے حوالے سے ان کا کہناتھاکہ وہ جو ہے وہ ہے،کم ازکم ڈرامہ نہیں کرتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاض میں جوکچھ نواز شریف کے ساتھ ہوا ، اس کی وجہ کرپشن اور منی لانڈرنگ ہے،ہر سال ایک ہزار ارب روپے ملک سے منی لانڈرنگ ہوتے ہیں، کیا چوری کرنے والے خود چوری روک سکتےہیں؟

عمران خا ن کا کہناتھاکہ ساکھ پر داغ تو اس وقت لگتا ہے جب ساکھ ہو،خود نوازشریف نے منی لانڈرنگ کوجائز کرنے کے لئے قانون بنایا،جب وزیراعظم ،وزیرخزانہ منی لانڈرنگ کررہے ہوں توکون روکے گا۔پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ ہم مضبوط اداروں والی سوسائٹی چاہتےہیں ،کرپشن کے کینسر نے معاشرے کو کھوکھلا کردیاہے، ایک طرف تبدیلی چاہنے والے اورایک طرف فائدہ اٹھانے والےہیں ۔

ان کا یہ بھی کہناتھاکہ سپریم کورٹ نے کہا کہ حکمرانوں نے سارے ادارے تباہ کردیے ہیں،ان کی شکلیں دیکھ کر لگتا ہے کہ جے آئی ٹی میں ان کے حالات بہت برے ہیں، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ جےآئی ٹی میں شریف خاندان کا احتساب ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ ساری قوم کے سامنے دونوں بھائیوں کی حقیقت بتاناچاہتاہوں، آپ پرالزامات کی پوری کتاب بن سکتی ہے ،شہبازشریف نے ہرجانے کا دعویٰ دائرکیا ہے،میرے پاس پیسے نہیں،حمزہ اورسلمان سے قرضہ لے لوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف میچ کے دوران جب باری لیتے تھے تو اپنے ایمپائرکھڑے کردیتے تھےاورجب آؤٹ ہوتے توایمپائرنوبال کہہ دیتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں