نوازشریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے

نوازشریف شریف جے آئی ٹی میں پیش ہو گئے ہیں. نواز شریف کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں.
جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف 2500 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں.
نوازشریف کی آمد سے پہلے جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف نواز شریف کے حق میں بینرز آویزاں کیے گئے ہیں.
اس سے پہلے نوازشریف کے دونوں صاحبزادے بھی جے آئی ٹی کے سامنے متعدد بار پیش کو چکے ہیں.
اور ہفتے کے روز جے آئی ٹی نے میاں شہباز شریف کو بھی طلب کیا ہے.
جوڈیشل اکیڈمی آمد سے پہلے نوازشریف نے اسحاق ڈار اور چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور مشاورت کی..
نواز شریف بغیر کسی پروٹوکول کے جو ڈیشل اکیڈمی پہنچے ہیں.
نواز شریف جوڈیشل اکیڈمی کے بیرونی دروازے سے جوڈیشل میں داخل ہوئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں