نمک کا استعمال کتنا کریں؟

نمک کا استعمال کم سے کم کریں ۔ اپنے کھانے کی میز سے نمک دان ہٹا دیں ۔ بچوں کو شروع سے نمک کم کھانے کی عادت ڈالیں ۔
کچھ خاندانوں میں قدرتی طور پر ایک جین کی وجہ سے نمک کو زیادہ دیر تک جسم اور خون میں رکھنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے انہیں ہم طبی اصطلاح میں Salt Retainer کہتے ہیں ۔ جب ایک ھی خاندان کے افراد میں بلڈ پریشر زیادہ ھونے لگے تو اس جینیاتی اثر کو ضرور ذہن میں رکھنا چاہئے کیونکہ اس میں وہ دوا استعمال کروائی جاتی ھے جو نمک کو جسم میں زیادہ دیر تک رکھنے کے اثر کو کم یا زائل کر سکتی ہے ۔
یاد رکھیئے!
نمک کا کم استعمال ۔ ھائی بلڈ پریشر کا قدرتی علاج ۔

ڈاکٹر سید جاوید سبزواری ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں