نشاط ہوٹل کو ناقص صفائی ، زائد المعیاد،باسی اشیا ءخوردونوش کی موجودگی پر 1لاکھ جرمانہ

لاہور (محمد اسد سلیم):رمضان المبارک کے آغاز سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ پوائنٹس کی وسیع پیمانے پر چیک کر رہی ہے اس سلسلے میں
پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ نے کاروائی کرتے ہوئے نشاط ہوٹل پر چھاپہ مارا ۔ ہوٹل کو ناقص صفائی ، زائد المعیاد اشیاءکی موجودگی پر 1لاکھ جرمانہ کیا گیا۔ ہوٹل کے سٹور میںزائد المعیاد بیسن ، کولڈ ڈرنکس، کوکونٹ پاﺅڈر پایا گیا۔معروف ہوٹل کے کچن میں گوشت اور فروٹ ایک ہی فریج میں سٹور کیا گیا تھا۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک سے پہلے تمام چھوٹے بڑے ہوٹلوں کی چیکنگ جاری ہے۔ معروف ہوٹلوں میں رمضان میں بوفے سحری اور افطاری کا انتظام کیا جاتا ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ کھانا کھاتے ہیں۔ اس حوالے سے تمام پوائنٹس کی تفصیلی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے اور اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل مکمل اصلاحات نہ لانے والے ہوٹل سیل کر دیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ روز ایک 5سٹار ، ایک 4سٹار ہوٹل سیل کیا تھا جبکہ دیگر معروف ہوٹلوں کو بھاری جرمانے کیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں