نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین اور رپورٹر پرگزشتہ روز تشدد کرنے والے افرادکے خلاف مقدمہ درج

نیوزویوز:)لاہو) نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین اور رپورٹر پرگزشتہ روز تشدد کرنے والے افراد پربندی بنانے اوردیگرنقصان کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ۔بتایاگیاہے کہ فیکٹری ایریاکے علاقہ میںگزشتہ روز نجی چینل کے رپورٹراورکیمرہ مین پربیہمانہ تشدد کرنے اورکیمرہ توڑنے پر ایس ایس پی روبن یامین کے بیٹے اور گن مین پرمقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرلیاگیاہ​ے بعد ازاں ایس پی کینٹ نے بتایا ہے کہ قانون سے کوئی بھی بالاترنہیں ہے یہاں یہ بتاتے چلیں کہ ایس ایس پی روبن یامین اس وقت کراچی میں تعینات ہے جبکہ اس کابیٹاانیس رومیل کسٹم میں انسپکٹرہے جس پرتشدد ،بندی بنانے اور دیگرنقصان کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں