ناصر جمشید نے سپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی کے نوٹس آف ڈیمانڈ پر جواب جمع کروادیا

کرکٹرناصرجمشید نے سپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی کے نوٹس آف ڈیمانڈ پر جواب جمع کروادیا ہے ان پر پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے تحقیقات میں عدم تعاون اور تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
ناصر جمشید نے اپنے وکیل کے ذریعے جواب جمع کروایا ہے جس میں انہوں نے پی سی بی کی جانب سے اپنی عبوری معطلی کو چیلنج کر تے ہوئے کہا ہے کہ معطلی سے کیریئر متاثر ہو رہا ہے۔
ناصر جمشید نے اپنے جواب میں یہ بھی کیا ہےکہ پی سی بی کی ایماء پر برطانیہ کی نیشنل کرائمز ایجنسی پہلے ہی تحقیقات کر رہی ہے، پی سی بی کی انکوائری سے این سی اے کی انکوائری متاثر ہوگی۔ اس لیے این سی اے کی تحقیقات کے بعد پی سی بی تحقیقات کرے تو بہتر ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں