PM imran khan Appreciate Cm punjab

نئے بلدیاتی نظام سے عوام بااختیار ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعظم کے 100 روزہ ایجنڈے پر پیش رفت کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔

وزیراعظم کا 100 روزہ ایجنڈا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا مربوط پروگرام ہے۔ بلدیاتی نظام کو حقیقی معنوں میں نچلی سطح پر منتقل کرنے کیلئے کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ نئے بلدیاتی نظام سے عوام بااختیار ہوں گے۔ پولیس نظام میں اصلاحات کا ایجنڈا مکمل کریں گے۔ پولیس کو عوام کا خادم بنائیں گے۔ سول سروسز میں اصلاحات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

محکموں میں تنظیم نو اور کفایت شعاری کیلئے بھی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کیلئے صوبائی سطح پر بھی کمیٹی بنائیں گے۔کمیٹی کے ممبران کو رواں بجٹ سیشن میں نامزد کر دیا جائے گا۔صحت اور تعلیم کے شعبہ میں اصلاحات کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ہیلتھ کارڈ کا دائرہ کار پنجاب کے ہر ضلع تک بڑھایا جائے گا۔نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ایجنڈے میں شامل ہے۔

لیبر پالیسی اور صنعتی پالیسی پر بھی کام ہو رہا ہے۔سیاحت کے فروغ کیلئے نئے مقامات کو ڈویلپ کیا جائے گا۔زراعت اور لائیوسٹاک محکموں میں بہت پوٹینشل موجود ہے۔ان شعبوں کی پائیدار ترقی سے صوبہ پنجاب کے فارمرز کو سہولتیں ملیں گی۔صوبائی واٹر پلان مرتب کرنے کے کام کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہر شہری کا حق ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے مربوط پلان مرتب کر رہی ہے۔کلین اینڈ گرین پنجاب کی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ہم سب نے مل کر وزیراعظم کے 100 روزہ ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر ارباب شہزاد، سینئر وزیر عبدالعلیم خان، متعلقہ صوبائی وزراء، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کی اجلاس میں شرکت۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں