میڈیا پر کشمیر کی اصل منظر کشی نہیں کی جاتی. اداکارہ ہما قریشی

کشمیر سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ہما قریشی کا کہناہے کہ میڈیا اور نیوز چینلز میں کشمیر کی اصل منظر کشی نہیں کی جاتی.
ہما کا کہناہے کہ ’کشمیر بہت خوبصورت جگہ ہے، وہاں کے لوگ بھی بہت خوبصورت ہے.
ہما کشمیر کے حالات سے ناخوش بھی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’جو بھی ہو رہا ہے وہ غلط ہے اور سب کو مل کر مسئلہ کشمیر کا حل نکالنا چاہیے.
ہما کی والدہ کا تعلق کشمیر سے ہے۔ ہما خود دلی میں پلی بڑھی ہیں لیکن وہ اب بھی ہر سال کشمیر جاتی ہیں۔
ہما قریشی کے چھوٹے بھائی اداکار ثاقب سلیم کہتے ہیں کہ ’شام کے 8 بجے ہی کشمیر میں جیسے زندگی رک سی جاتی ہے۔ وہاں کی عوام ہر صبح کرفیو کے ساتھ جاگتی ہے، مطلب کوئی تو مسئلہ ہے جسے حل کرنا ضروری ہے
ہما قریشی فلم دوبارہ میں اپنے بھائی کے ساتھ نظر آئیں گی
بھائی بہن کی یہ جوڑے پہلی دفعہ کسی فلم میں ساتھ نظر آئے گی۔ یہ دونوں ہارر فلم ‘دوبارہ’ میں ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ فلم ہالی وڈ کی مشہور فلم ‘اوكيولس’ کی ریمیک ہے۔
ہما قریشی حال ہی میں جولی ایل ایل بی 2 میں اکشے کمار کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ وہ اپنے آپ کو خوش نصیب سمجھتی ہیں کہ انہیں اکشے کمار جیسے بڑے سٹار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جس کی وجہ سے انہیں زیادہ پذیرائی ملی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں