میر شکیل الرحمن کی جانب سے جیو نیوز کے ملازمین کا معاشی قتل عام

صحافتی اقدار کےنام نہاد ادارے جنگ گروپ میں ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئی.
صحافتی تنظیموں کے بار بار درخواست کرنے کے باوجود صحافیوں کا معاشی استحصال بند نہیں کیا گیا .پانچ پانچ سال سے صحافی ایک ہی تنخواہ پر کام کرنے پر مجبور ہیں. اس کے باوجود جیو نیوز کی انتظامیہ تنخواہوں کے معاملہ پر ہڈدھرمی پر قائم ہیں .
اس سلسلے میں جیو کے مالک میر شکیل الرحمن کو 27 مارچ 2017 کو کے یو جے کی طرف سے خط بھی لکھا گیا تھا جس کا انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا.
ایک بار پھر کے یو جے کی جانب سے خط لکھا گیا ہے.
پی یو جے کا کہنا ہے کہ اگر اب بھی معاملہ ہل نہ ہوا تو جیو کے خلاف احتجاج کی کال دی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں