میرے خلاف فیصلہ آیا لیکن اصل فیصلہ این اے120 کےووٹروں نےدیا:صدرمسلم لیگ ن نوازشریف

لاہور: صدرمسلم لیگ ن نوازشریف کا ورکرزکنونشن سے خطاب میری طرف سے اورمیری اہلیہ کلثوم کی طرف سےآپ کومبارک باد،حلقہ این اے 120 ہرووٹرمبارک باد کا مستحق ہے،میرے خلاف فیصلہ آیا لیکن اصل فیصلہ این اے120 کےووٹروں نےدیا.دل چاہتا ہے حلقے کے ہرووٹرکوگلے سے لگاؤں آپ نے میرا مان رکھا ہے،ہمارے بزرگوں،بھائیوں اوربہنوں نے مریم کا ساتھ دیا،لندن میں کلثوم کا آپریشن ہورہا تھا اوریہاں الیکشن ہورہا تھا.مریم جہاں جہاں جارہی تھی لوگ پھول نچھاورکررہے تھے،یہی جذبہ سلامت رہا تو ان شاءاللہ 2018 کےالیکشن میں بھی کامیابی ہوگی.عوام کے ووٹ کا تقدس بحال ہوگا،آیندہ حکومت ن لیگ کی بنے گی وہ ناقابل شکست ہوگی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں