مچھر آپ کو کیوں کاٹتے ہیں؟

وہ لوگ جو سانس لیتے وقت زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ باہر نکالتے ہیں وہ لوگ مچھروں کے پسندیدہ ہوتے ہیں۔

ورزش کرنے کی صورت میں لیکٹک ایسڈ پیدا ہوتا ہے اور اس کا پسینے کے ساتھ نکلنا مچھروں کو آپ کی طرف راغب کرسکتا ہے۔

مچھر ‘او ‘ خون گروپ والے لوگوں کو زیادہ کاٹتے ہیں۔

جن کی جلد پر زیادہ اقسام کے بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں مچھر ان کی جانب کم راغب ہوتے ہیں۔

کچھ اجسام جازب مرکبات خارج کرتے ہیں جبکہ کچھ دافع مرکبات خارج کرتے ہیں۔ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ یہ کام کیسے کرتے ہیں اگر چہ محققین ان کیمیکلز کو کیڑوں کے قدرتی اسپرے کیلئے علیحدہ کرنے کی کوشش کرچکے ہیں۔

ملیریا کے مچھر حاملہ خواتین کی جانب ، غیر حاملہ خواتین کی نسبت دوگنا زیادہ راغب ہوتے ہیں

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں