موجودہ حکومت کے دور میں گذشتہ 4 سال کے دوران ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں 79 فیصد اضافہ ہوا

نیوز ویوز(اسلام آباد):وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں گذشتہ 4 سال کے دوران ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں 79 فیصد اضافہ ہوا ہے سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کی رپورٹ کے مطابق وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبہ میں خود کفالت کے حصول اور تیل و گیس کی پیداوار بڑھانے کے لیے پچھلے 4 سالوں کے دوران 373 کنوو ¿ں کی کھدائی کی گئی انھوں نے بتایا کہ ان 373 کنوو ¿ں میں سے 98 مقامات سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے اپنی مدت میں اب تک 944 ایم این سی ایف ڈی گیس اور 32 ہزار 343 بیرل یومیہ تیل سسٹم میں شامل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں