موجودہ حالات ہنگامی اقدامات کے متاقضی ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اجلاس ہوا
اس موقع پر وزیراعلی شہبازشریف کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنائے جائیں گے.
وزیر اعلی نے ہدیت کی کہ رمضان المبارک میں امن عامہ کی فضاء یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں ۔
پولیس اورقانون نافذ کرنیوالے ادارے امن عامہ یقینی بنانے کیلئے جانفشانی اورمستعدی سے فرائض سرانجام دیں ۔
مساجد،امام بارگاہوں،گرجاگھروں اوردیگر عبادت گاہوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات بھی جاری کیے.
شہباز شریف نےکہا کہرمضان بازاروں،مارکیٹوں اوردیگر اہم مقامات کی سکیورٹی پر بھی بھرپور توجہ دی جائے ۔
وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات ہنگامی اقدامات کے متقاضی ہیں ۔ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے سب کو ملکر فعال اورمتحرک انداز میں ذمہ داری نبھانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہکابینہ کمیٹی امن و امان اورسکیورٹی انتظامات کا باقاعدگی سے جائزہ لے
اس موقع پر وزیر اعلی کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی
صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ،جہانگیر خانزادہ،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ،قائمقام انسپکٹر جنرل پولیس اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں