منظور وسان کی ایک اور پیشن گوئی

پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی ایک اور پیش گوئی،جولائی کو وزیر اعظم کے لئے خطرناک قرار دے دیا۔

صوبائی وزیر منظور وسان نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جے آئی ٹی بن گئی،پہلے ہی کہا تھا کہ جولائی نوازشریف کے لیے خطرناک ہے ،جانا بھی پڑسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جولائی میں بہت سے فیصلے ہوں گے،کچھ لوگ رہیں گے اورکچھ لوگوں کے متبادل آجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی تاجر کےساتھ مری میں ملاقاتیں ہوں گی توشکوک توبڑھیں گے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں وزیراعلیٰ پنجاب بجلی کی لوڈشیڈنگ پر دھرنےدیتے تھے۔چاہتاہوں کہ اپوزیشن میں اتحاد ہو،سندھ کے مسائل پر بات کی جاتی ہے تو وزیراعظم میٹنگ کابہانہ کرکے کہیں چلےجاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں