منشیات فروشوں کو ایک سال تک گلیاں اور نالیاں صاف کرنے کی سزا

مظفر گڑھ: مظفرگڑھ کے سیشن جج نے منفرد فیصلہ دیتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو ایک سال تک گلیاں اور نالیاں صاف کرنے کی سزا سنادی۔
، منشیات فروشوں کو 500 جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا ، زرائع کے مطابق مظفر گڑھ کی سیشن عدالت میں دو منشیات فروشوں کے خلاف محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا گیا۔ جس کے تحت دونوں مجرموں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کے بجائے انہیں شہر کی گلیاں اور نالیاں صاف کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سیشن جج محمد فواد عارف نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار یہ سماجی فیصلہ سنایا ۔ اپنے فیصلے میں سیشن جج نے حکم دیا کہ دونوں مجرموں کو ٹی ایم او علی پور کے حوالے کیا جائے اور ہر15 دن بعد رپورٹ سیشن کورٹ میں جمع کرائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں