ملالہ یوسف زئی اقوام متحدہ کی سفیر برائے امن مقرر


نیویاک: نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے میسنجر آف پیس (سفیر برائے امن ) مقرر کر دیا ہے۔ نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں تقریب منعقد ہوئی۔ ملالہ یوسف زئی یہ عہدہ حاصل کرنیوالی پہلی پاکستانی اور تاریخ کی کم عمر ترین شخصیت بن گئیں۔ تقریب سے خطاب میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ کوئی دہشتگرد یا انتہا پسند نہیں، میں پاکستان کی نمائندہ ہوں۔ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ معاشرے کی ترقی کے لیے خواتین کی تعلیم ضروری ہے، تبدیلی کے لیے خواتین کو کردار ادا کرنا ہوگا، دنیا کی کوئی طاقت خواتین کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی کو میسنجر آف پیس مقرر کرنے پر خوشی ہے، خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا کردار ادا کرنے مدد فراہم کرنا ہمارا فرض ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں