ملالہ یوسفزئی کو کینیڈا کی اعزازی شہریت مل گئی

ملالہ یوسفزئی کو کینیڈا کی اعزازی شہریت دے دی گئی،کینیڈا کے ہاؤس آف کامنز میں ملالہ کا زبردست استقبال کیاگیا.

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور تمام ارکان پارلیمنٹ نے ملالہ یوسف زئی کی پارلیمنٹ آمد پر ان کا کھڑے ہوکر استقبال کیا۔ جسٹن ٹروڈونے ملالہ کو جہالت کے اندھیروں میں تعلیم کی روشنی قرار دیا.کنیڈین وزیر اعظم نے ملالہ کی کینیڈین شہری بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ کینیڈا کو اپنا گھر سمجھیں.
ہائوس آف کامنز سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ میں ایک مسلمان ہوں اوردہشت گرد میرے مذہب کےنمائندے نہیں،اگرکوئی بندوق اٹھا کر دہشت گردی کرتا ہے تو وہ مسلمان نہیں رہتا۔
ملالہ یوسف زئی نے مطالبہ کیا کہ امریکا کو بھی کینیڈا کی پیروی کرنی چاہیے،ملالہ نے پارلیمنٹ ہل پر سرکاری کتاب میں اپنے تاثرات بھی رقم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں