مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج نے تازہ واقعات میں مزید چار کشمیری نوجوان شہید کر دئیے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے تشدد کی لہر طویل ہوتی جا رہی ہے۔ قابض فوج نے تازہ واقعات میں مزید چار کشمیری نوجوان شہید کر دئیے
چاروں نوجوانوں کو کپواڑہ میں تلاشی آپریشن کے دوران شہید کیا گیا،دوسری جانب گزشتہ روز بھارتی فوج کے ہاتھوں آٹھ کشمیری نوجوانوں کے قتل
کیخلاف وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے۔ وادی میں ضمنی انتخابات کے دوران ہونے والے پر تشدد واقعات کے بعد حالات بدستور کشیدہ ہیں۔۔

سرینگر۔بڈگام،گندربل اور میںمکمل شٹر ڈاون ہڑتال ہے۔حریت قیادت کی اپیل پرمظاہروں کے پیش نظرچند شہروں میں کرفیو نافذ ہےاہم عمارتوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں