مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ،وادی میں سوشل میڈیا پر پابندی، آسیہ اندرابی گرفتار

مقبوضہ کشمیر ميں لائن آف کنٹرول کے قریب ضلع کپوارہ میں پنزگام فوجی کیمپ پر علی الصبح حملہ کیاگیا جس میں ایک افسر سمیت تین بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔
جمعرات کو ہونے والے اس حملے میں فوجی اطلاعات کے مطابق حملے میں پانچ فوجی شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی حکومت نے وادی میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی درندگی کو چھپانے کے لئے سوشل میڈیا پر پابندی لگا دی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت نے کشمیری عوام کا سماجی رابطوں کا واحد ذریعہ سوشل میڈیا بھی چھین لیا جسے کئی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مقبوضہ وادی کی کٹھ پتلی وزیراعلی ٰ محبوبہ مفتی کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا

جس میں سیکیورٹی فورسز کی درندگی کے بعد آزادی کے متوالوں کے ردعمل کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر وادی بھر میں امن و امان سے متعلق برطانوی دور حکومت کے ٹیلیگراف ایکٹ 1885 کے تحت سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد محکمہ داخلہ نے فیس بک ، ٹوئٹر اور واٹس ایپ سمیت 20 سوشل میڈیا سائٹس بند کردیں۔

سرکاری اعلان کے مطابق کشمیریوں کو فیس بک، ٹوئٹر، واٹس ایپ، گوگل پلس، وی چیٹ، اسکائپ، وائبر، لائن، اسنیپ چیٹ، پنٹریسٹ، انسٹا گرام، ریڈ اٹ، کیوزون، ٹمبلر، کیو کیو اور بائیڈو تک ایک ماہ کے لئے رسائی نہیں ہوگی۔

کشمیر کے کشیدہ حالات میں سماجی رابطوں کا واحد ذریعہ سوشل میڈیا ہی تھا تاہم اس پر پابندی کو صحافیوں، تاجروں اور طلبہ نے انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے اور کشمیریوں کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا پر پابندی لگا کر شکست کا اعتراف کر رہی ہے

دختران ملت کی چئیر پرسن آسیہ اندرابی کو بھی سری نگر کے علاقہ سورا سے پولیس نے گرفتار کر لیاہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں