معروف گلوکار جواد احمد نے سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا

تینوں بڑی پارٹیز ایک جیسی ہیں انکا اجینڈہ ایک ہی ہے،جواد احمد

لاہور (محمد اسد سلیم )؛ پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد نے سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا ۔جواد احمد کا کہنا تھا کے ہم نے الیکشن کمیشن میں پارٹی ک رجسٹریشن کے لیے درخواست دی ہے ،امید ہے جلد پارٹی رجسٹر ہوجائے گی۔
ملک کو صرف لینڈ مافیا نے نے تباہ کیا ہوا ہے انہیں ختم کرنا پڑیگا ،روز سڑکوں پر احتجاج ہوتے ہیں تینوں بڑی پارٹیز ایک جیسی ہیں انکا اجینڈہ ایک ہی ہے سی پیک کے اثرات بھی ورکنگ کلاس کے لیے فائدہ مند نہیں ہونگے ْ۔
ہماری پارٹی کے منشور میں غریب عادمی کے لیے ٹینجیبل ریفارمز ہوں گے
پی ٹی ٓئی پر تنقید کرتے ہوئے جواد احمد نے کہا کہ پی ٹی ائی نے کبھی کوئی بڑے آدمی پر ہاتھ نہیں ڈالا ہم ان سے بلکل مختلف ہیں ۔پی ٹی ائی نے اب تک کوئی تعلیم مفت نہیں کردی کے پی کے میں۔
ہم کوئی الیکشن جیتنے نہیں ارہے ہم صرف متبادل راستہ دکھانے ارہے سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم کسی پارٹی سے الائنس کریں الیکشن لڑنے کے لیے۔ نہ ہم ایسے لوگ لینگے جنہوں نے ملک کے قرضے واپس نہیں کیے
ہم نوجوانوں مڈل کلاس اور محنت کش لوگوں کے ساتھ کام کرینگے
الیکشن میں ہم ہر صورت جائنگے لیکن جیتنے کے لیے نہیں ادیاز لیکر جائنگے۔امید ہے لوگ ہمارے پاس ائنگے اور مل۔کر کام کرینگے۔جو غریب ادمی ۵۰۰ روپے لیکر ووٹ دیتے ہیں اگر وہ ہماری بات سمجھ گئے تو ہم سے مل جائنگے۔ پارٹی کا نام ریجسٹریشن ہونے کے بعد بتایا جائگا ابھی بتانا مناسب نہیں ۔ہمارا بنیادی نعرہ برابری ہےتمام لوگوں کے لیے ۔ذاتی سیاست کھیلی جارہی ہے ہمارے ملک میں مسئلوں کے حل کی سیاست نہیں

زرائع کے مطابق “جواد احمد “کی پارٹی کا نام برابری پارٹی ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں