مظفر گڑھ میں وڈیروں کا مزدور پر تشدد

پنجاب میں وڈیرا شاہی نے اپنے قوانین بنا رکھے ہیں جہاں بااثر افراد اپنی عدالت لگا کر موقع پرسزا دینے لگے ہیں اور اب بااثر نوجوانوں نے لڑکیوں کوچھیڑنے سے منع کرنے پرغریب مزدور کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ محنت کش کو سرعام کوڑے بھی مارے۔
میڈیا رپورٹس کی مطابق مظفرگڑھ میں 2 با اثرنوجوانوں نے لڑکیوں کوچھیڑنے سے منع کرنے پرغریب مزدورجمیل پروحشیانہ تشدد کیا اورمحنت کش کوسرعام کوڑے بھی مارے۔ مزدورجمیل اپنے بچوں کواسکول چھوڑنے جارہا تھا کہ راستے میں دیکھا کہ علاقے کے کچھ بااثرنوجوان راہ گیرلڑکیوں کو چھیڑ رہے تھے۔ جمیل نے انہیں چھیڑنے سے منع کیا تولڑکے مزدورپرٹوٹ پڑے اور بھرے بازار میں اس پرتشدد کرنا شروع کردیا اورقریب موجود لوگ ان مقامی بااثروڈیروں کے خوف سے آگے بڑھنے کی جرات نہ کر سکے۔
واقعہ کی خبر نشر ہونے کے بعد پولیس ہوش میں آئی اور مزدور کی درخواست پرمقدمہ درج کیا پولیس نے تشدد کرنے والے دوملزمان ایازاورخرم شہزاد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں