مصباح عمران خان سے بڑے کپتان ہیں.شہریارخان

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا ہے کہ مصباح الحق عمران خان سے بڑا کپتان ہے، مصباح کو عمران سے بڑا سیاسی بنیاد پر نہیں کہا، میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں.


چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ جاوید میاں داد بڑے کھلاڑی ہیں ، ان کے خلاف کچھ نہیں کہوں گا، ویون رچرڈ پھٹیچر کھلاڑی نہیں ، تاہم وہ اچھے کوچ کبھی نہیں رہے.

شہریارخان نے کہا کہ بھارت کے پاکستان کے ساتھ سیریز نہ کھیلنے پر پی سی بی کو 64 ملین ڈالر کا نقصان ہوا، بھارت کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا ہے، آئی سی سی قوانین کے مطابق بھارت ایک ہفتے کے اندر جواب دینے کا پابند ہے جس کے بعد کیس کو آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی کے سپرد ہو گا
سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ناصر جمشید نے پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کو فکسنگ کے لیے اکسایا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں