مشال قتل کیس میں سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے روک دیا

مشال خان قتل کیس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے روک دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جب تحقیقاتی ٹیم کام کر رہی ہے تو جوڈیشل کمیشن کی ضرورت نہیں ہے۔ کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں مشال خان قتل کے ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان ،جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے کر رہا ہے۔

سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو ہفتہ وار رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروانےکی ہدایت بھی کی ہے.

چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کے لیے خط لکھنے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے وضاحت طلب کر لی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں