مشال خان کے خلاف قتل میں ملوث لوگ پی ٹی آئی سے بھی ہوئے تو سخت سزا دلوائیں گے،عمران خان کی مشال خان کے لواحقین سے گفتگو

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان صوابی میں عبدالولی خان یونیورسٹی میں قتل ہونے والے طالب علم مشال خان کے گھر گئے اور ان کے خاندان سے تعزیت کی ۔ انہوں نے مقتول کے والد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔
مشال خان کے والد محمد اقبال سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ وہ مقتول مشال خان کے خاندان کو یقین دہانی کراتےہیں کہ انصاف کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

اس موقعہ پر عمران خان نے کہا کہ قتل کی سازش کرنے اور تشدد میں ملوث افراد کو ایسی سزا دلوائیں گے کہ آئندہ کسی کو توہین رسالت کا الزام لگاکر قتل کرنے کی جرات نہ ہو۔
عمران خان نے کہا کہ مشال کے ساتھ جو سلوک ہوا، ایسا جانوروں کے ساتھ بھی نہیں ہوتا، اگر سازش اور تشدد کرنے والے پی ٹی آئی کے لوگ بھی ہوں تو انہیں نہیں چھوڑیں گے، نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کرنے والوں کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
مقتول کے والد محمد اقبال نے یونیورسٹی کو مشال خان کے نام سے منسوب کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ انصاف ملنا چاہئے تاکہ کسی دوسرے مشال کی زندگی بچ جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں