مسافر بس حادثے کاشکار،6 جابحق 37 زخمی

بہاولپور چنی گوٹھ کے قریب مسافر بس ہادثے کا شکار ہو گئی . ہادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ37 افراد زخمی ہوگئے ہیں.
اطلاعات کے مطابق بہاولپور کے علاقے چنی گٹھ کےقریب مسافر بس بے قابو ہوکر پل سے نیچے جاگری۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی احمد پور شرقیہ اور لیاقت پور سے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے بس کی باڈی کاٹ کر 3 لاشوں اور 40 زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں مزید 3 زخمی دم توڑ گئے۔
طبی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
متعلقہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے واقعہ تیز رفتاری کا نتیجہ لگتا ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں