مزید 4 دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا.

کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے مزید چار دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی .چاروں دہشت گرد تعلیمی اداروں، سیکیورٹی فورسز اور سیدو شریف ایئر پورٹ پر حملوں میں ملوث تھے.

آئی ایس پی آر کےمطابق چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔
چاروں دہشت گر د ٹرائل کورٹ میں اپنے جرائم کا اعتراف کر چکے تھے
پھانسی دئیے جانے والے دہشت گردوں میں بخت امیر، اصغر خان، محمد نواز اور مشتاق احمد شامل ہیں۔
چاروں دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی تھی
فروری 2017سے شروع ہونے والے آپریشن ردالفساد کے بعد سے اب تک کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 27 دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا دی جا چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں